فوج میں اعلیٰ سطح پر تقررو تبادلے رضوان اختر صدر این ڈی یو اور بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف تعینات

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی بلوچستان کو بھی تبدیل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 11, 2016
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی بلوچستان کو بھی تبدیل کردیا گیا، فوٹو؛ فائل

فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھی نئی تقرریاں کردی گئیں۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لگا دیا گیا ہے، حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر



ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس کےتحت کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو نئے کورکمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب کہ ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی سی اینڈ ٹی آئی، لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام چیف آف لاجسٹک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہاولپور لگادیا گیا ہے۔



ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) تعینات کیا گیا ہے جب کہ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کام کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں