وزیراعظم نوازشریف نے 448 کلومیٹرطویل سوراب ہوشاب شاہراہ کا افتتاح کردیا

سوراب ہوشاب شاہراہ پر22ارب روپے لاگت آئی اوریہ 3 برسوں میں مکمل ہوئی ہے


ویب ڈیسک December 14, 2016
شاہراہ کی تعمیرسے افغانستان سمیت وسط ایشائی ریاستوں کوگوادرتک رسائی آسان ہوجائےگی فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں سوراب ہوشاب شاہراہ کا افتتاح کردیا ہے۔

سوراب ہوشاب شاہراہ 448 کلومیٹرطویل ہے، منصوبے پر22 ارب روپے لاگت آئی، اس کی تعمیر2014 میں شروع کی گئی تھی۔ اس شاہراہ کی تعمیرسے افغانستان سمیت وسط ایشائی ریاستوں کوگوادرتک رسائی آسان ہوجائےگی۔ شاہراہ کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم نوازشریف نے کیا۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناء زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض اوردیگراعلیٰ سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ڈی جی ایف ڈبلیواو لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ آج پاکستان کی قوم کے اتحاد کا دن ہے بدامنی کی وجہ سے لوگ یہاں سے ہجرت کرگئے تھے۔ این 85 شاہراہ سی پیک کے روٹ کا اہم حصہ ہے شاہراہ کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، شاہراہ کی تعمیر سے مسافت 22 گھنٹے سے کم ہوکر 4 گھنٹے پرآگئی ہے۔ پاکستان چین میں پہلا تجارتی قافلہ اسی شاہراہ سے گزرکرآیا۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں سوراب ہوشاب شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان میں انقلابی ترقی کاراستہ کھلنے والاہے اورامید کے کئی چراغ روشن ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا بلوچستان بن رہا ہے توسمجھ لیں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے، بلوچستان میں ترقی کاخواب حقیقت بن رہا ہے اوراس طرح ترقی آج سے پہلے بلوچستان میں نہیں ہوئی اور نہ ہی مثال ملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |