امریکا شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات لگانے سے باز رہے روس کا انتباہ

امریکا صدارتی انتخاب میں روس کے اثرانداز ہونے کے شواہد پیش کرے،ترجمان روسی صدر


ویب ڈیسک December 16, 2016
ماسکو کا کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان روسی صدر۔ فوٹو:فائل

روس نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات روس پر لگانے سے باز رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کو روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شواہد کے بغیر روس پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے۔

روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات میں مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اوباما

واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ریڈیو نیٹ ورک این پی آر سے بات کرتے ہوئے روس پر براہ راست الزام عائد کیا تھا کہ ماسکو نے ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیک کیں جس کا براہ راست فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہوا اور اس پر روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ ماسکو کے خلاف کس قسم کا ایکشن چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں