بلدیہ فیکٹری کیس مرکزی ملزم رحمان بھولا کا جے آئی ٹی کے سامنے 25 قتل کا اعتراف

ملزم نے متحدہ قیادت کے حکم پر مخالف تنظیموں کے کارکنان اور بھتہ نہ دینے پر قتل کیے، ذرائع


ویب ڈیسک December 16, 2016
ملزم نے متحدہ قیادت کے حکم پر مخالف تنظیموں کے کارکنان اور بھتہ نہ دینے پر قتل کیے، ذرائع فوٹو؛ ایکسپریس/ ساجد رؤف

سانحہ بلدیہ ٹاؤن كے مركزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم كے ممبران نے تفتیش كا آغاز كردیا جس میں ملزم نے 25 سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم كے ایك ممبر نے نام ظاہر نہ كرنے كی شرط پر بتایاكہ جے آئی ٹی كے ممبران نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث مركزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش شروع كردی، جے آئی ٹی ممبران نے عبدالرحمان عرف بھولا كی پہلے ایك انٹروگیشن رپورٹ بنائی جس میں اس كے اہل خانہ، دوستوں، تنظیم اور تعلیم سمیت دیگر معلومات حاصل كیں۔

ذرائع نے بتایا كہ عبدالرحمان عرف بھولا نے بتایا ہے كہ یہ ملزم بلدیہ ٹاؤن اور لیاری گینگ واركے كارندوں میں نواب كے نام سے مشہور ہے، اس نے ایم كیو ایم كی قیادت كے حكم پر اورنگی ٹاؤن، لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں اپنی تنظیم كے كاركنان، مخالف تنظیموں كے كاركنان اور بھتہ نہ دینے پر 25 سے زائد افراد كو قتل كرنے كا انكشاف كیا ہے جب كہ ملزم نے یہ بھی بتایا كہ اس نے لیاری گینگ وار كے كارندوں كے ہمراہ بھی متعدد كارروائیاں كی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام انكشافات كی روشنی میں مزید جے آئی ٹی كے ممبران تفتیش كریں گے اور تفیش كا عمل مزید 6 روز جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم سے مزید كی جانے والی تفتیش میں اہم انكشافات اوراہم گرفتاریاں متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |