شاہ زیب نجی یونیورسٹی میں بی کام کا طالب علم تھا

بیٹے کے قتل پرڈی ایس پی اورنگزیب کے خوشیوں بھرے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی


Staff Reporter December 26, 2012
شاہ زیب کے دوستوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ زیب دوستوں کا دوست تھا اور کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کیا کرتا تھا. فوٹو: ایکسپریس/فائل

ڈیفنس میں معمولی تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا جواں سال شاہ زیب بی کام کا طالب علم تھا۔

بیٹے کے قتل کے بعد ڈی ایس پی کے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ،تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈیفنس کے علاقے فیز 5میں مبارک مسجد کے قریب کار پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا جواں سال شاہ زیب ولد اورنگزیب نجی یونیورسٹی میں بی کام کا طالب علم تھا اور پہلا سیمسٹر پاس کر چکا تھا۔

شاہ زیب کے دوستوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ زیب دوستوں کا دوست تھا اور کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کیا کرتا تھا ، انھوں نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد شاہ زیب نے دوستوں کے ہمراہ چائے پینے کا پروگرام بنایا تھا اور گاڑی پارکنگ میں کھڑی کر کے دوستوں کے ہمراہ قریب واقع ہوٹل پر چائے پینے جانا تھا تاہم شاہ زیب جیسے ہی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرنے کے لیے گیا تو مبارک مسجد کے قریب شاہ زیب کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی، بیٹے کے قتل کے بعد ڈی ایس پی اورنگزیب کے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور شاہ زیب کے عزیز و اقارب، دوست ، علاقہ مکین اور بڑی تعداد میں لوگ گھر آ کر واقعے کی تعزیت کرتے رہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں