مشرف کی باتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں طاقتور کچھ بھی کر سکتا ہے عمران خان

نیب کرپشن اور جرائم کو فروغ دے رہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک December 22, 2016
مشتاق رئیسانی نے 40 ارب کی کرپشن کی اور 2 ارب میں نیب سے پلی گارگین کر لیا، عمران خان. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی مدد کے دعوے پر کہا ہے کہ سابق صدر کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور من مانے طریقے سے قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی جانب سے اپنی 40 ارب کی کرپشن کو 2 ارب روپے میں پلی بارگین کے ذریعے کلیئر کرانا ظاہر کرتا ہے کہ نیب ملک میں کرپشن اور جرائم کو فروغ دے رہا ہے۔



سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حال ہی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے دعوے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا بیان اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ طاقتور اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل راحیل نے میری مدد کی، پرویز مشرف



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں