عزت کی وجہ سےخاموش تھاکیا کہتا عینی چوری کرکے بھاگ گئیملک نوريد

عینی اس سے قبل اکتوبر میں بھی روٹھ کر چلی گئی تھیں لیکن14 دن بعد ہی واپس آگئیں۔


ویب ڈیسک December 26, 2012
اگر عینی پر تشدد کیا ہوتا تو وہ اب تک کیوں خاموش تھیں، ملک نورید۔ فوٹو: ایکسپریس

گلوکارہ عینی کے شوہر ملک نوريد نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیوی نے بینک میں رکھے ایک کروڑ روپے اور طلائی زیورات چوری کرلئے ہیں اور اب تشدد کا جھوٹا الزام لگارہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گلوکارہ عینی کے شوہر ملک نوريد نے کہا کہ عینی اپنے ساتھ ان کے گھر سے طلائی زیورات اور اکاؤنٹ سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی لے گئی ہیں،سوشل میڈیا پر جب یہ خبر پھیلی تو انہوں نے مجھ پر تشدد کے بے بنیاد الزامات لگادیئے۔

ملک نورید نے کہا کہ عینی اس سے قبل بھی روٹھ کر چلی گئی تھیں لیکن 14 دن بعد ہی واپس آگئیں ۔ اس دوران بھی وہ پاسپورٹ اور لاکر سے ساری چیزیں لے کر گئی تھیں،اب بھی وہ 25 دن سے اپنے گھر پرہیں اگر انہوں نے عینی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہوتا تو وہ اب تک کیوں خاموش تھیں ۔


واضح رہے كہ گلوكارہ عينی رواں سال 16جولائی كو کاروباری شخصیت ملک نوريد اعوان كے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھيں تاہم چند ماہ گزرنے كے بعد ہی اب انہوں نے خلع كے ليے قانونی چارہ چوئی شروع كردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں