بجٹ کی تیاریاں شروع تمام شراکت داروں سے تجاویز طلب

ایف بی آر کی جانب سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور فیلڈ فارمشنز کو بجٹ تجاویز کے لیے باقاعدہ فارمیٹ بھی بھجوایا گیا ہے


Irshad Ansari December 29, 2016
تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات بھی16فروری تک طلب کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18 کے بجٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل کی تیاری شروع کردی جس کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی)سمیت ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، تاجر و صنعت کار تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور فیلڈ فارمشنز کو بجٹ تجاویز کے لیے باقاعدہ فارمیٹ بھی بھجوایا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس فارمیٹ کے مطابق بجٹ تجاویز بھجوائی جائیں، ساتھ ان سے متوقع ٹیکس ریونیو کی تفصیلات و تخمینہ اور اضافی ریونیو کی معقولیت بھی واضح کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمشنز اور متعلقہ اداروں سے بھی بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں تاکہ بجٹ سازی میں پارلیمنٹ کے کردار کو مزید بڑھایا جاسکے اور بجٹ تجاویز کا متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے جائزہ لیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اوروسط مدتی بجٹری فریم ورک کی تیاری کا شیڈول بھی تیار کرلیا ہے جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات بھی16فروری تک طلب کیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔