ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کی نوجوان کے ہاتھوں پٹائی

اظہر جدون اسٹیج پر موجود تھے کہ ایک نوجوان نے ان پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی


ویب ڈیسک December 29, 2016
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون پر نوجوان نے بھری تقریب میں تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون ایبٹ آباد میں صحت کا انصاف پروگرام میں شریک تھے جس میں صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی بھی موجود تھے، پروگرام جاری تھا کہ ایک نوجوان اچانک اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈاکٹر اظہر جدون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جسے قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی

پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ نوجوان کا موقف ہے کہ آج سے ایک ہفتہ قبل اس کے ایک قریبی رشتہ دار جو پیشے کے اعتبار سے فوجی جنرل ہیں، ان پر ڈاکٹر اظہر جدون کے حامیوں نے ایک جنازے کے دوران حملہ کیا تھا اور اسی کا بدلہ چکانے کے لئے آج یہ قدم اٹھایا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر اظہر جدون عام انتخابات کے دوران این اے 17 ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |