پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے


ویب ڈیسک December 31, 2016
پاناماکیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ کی سربراہی نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے بجائے جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی جگہ جسٹس اعجاز افضل پاناما شامل ہوئے ہیں۔



واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کررہا تھا تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں