شعیب ملک اور محمد عرفان پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، سہیل تنویر اور بنا کھیلے عمر امین اور اسد علی واپس پاکستان آجائیں گے


ویب ڈیسک December 29, 2012
محمد عرفان دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زیادہ وکٹیں تو نہ لے سکے لیکن عمدہ بولنگ سے دنیائے کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔ فوٹو: فائل

شعیب ملک اورطویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔


ون ڈے سیریز کے لئے اب پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ بھارت میں موجود رہے گا، شعیب ملک نے بنگلور کے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان کے ساتھ مل کر فتح گراننگز کھیلی اور 57 رنزپر ناٹ آوٹ رہے ، 7.1فٹ کے محمد عرفان دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زیادہ وکٹیں تو نہ لے سکے لیکن عمدہ بولنگ سے دنیائے کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔


واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، سہیل تنویر اور بنا کھیلے عمر امین اور اسد علی واپس پاکستان آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں