شادی سے پہلے ہیموگلوبین ٹیسٹ کرایا جائے محمد حسین سید

اسپتالوں میں ہیموگلوبین ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جائیگی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ


Staff Reporter January 02, 2013
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی ہوم اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں بلڈ بینک پہلے ہی سے کام کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ہیموگلوبین الیکٹروپروسسز ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی تاکہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے مہلک امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ان امراض کی سب سے بڑی وجہ کزن میرج ہے لہٰذا آئندہ نسلوں کو ان موذی امراض سے بچانے کے لیے شادی سے پہلے ہیموگلوبین الیکٹروپروسسز ٹیسٹ کرانا انتہائی ضروری ہے، یہ بات انھوں نے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام مختلف اسپتالوں میں بلڈ بینک کے قیام کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کہی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی ہوم اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں بلڈ بینک پہلے ہی سے کام کررہے ہیں۔

05

پاکستان میں خون کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دن بہ دن اس حوالے سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے، پاکستان میں تقریباً 7 فیصد افراد میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے جراثیم پائے جاتے ہیں ،ان امراض میں مبتلا افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اگر ان افراد کو بروقت اور درست علاج مہیا کیا جائے تو یہ لوگ معمول کے مطابق زندگی بسر کرسکتے ہیں اور 50 سے 60 سال کی عمر تک زندہ رہ سکتے ہیں، ہرسال لاکھوں افراد کو خون کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے علاج اور خون کے سرطان میں مبتلا افراد کے لیے علاج و معالجے کی سہولت درکار ہوتی ہے جوانسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں