
باغ جناح اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ناکام ٹیم 38.3 اوورز میں 143 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ناہید بی بی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے67 رنز کی اننگز کھیلی، جویریہ ودود 14، اسماویہ اقبال 12 اور سدرہ امین11 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکوررز رہیں، کپتان ثنا میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹیں، سمیعہ صدیقی4 اور بتول فاطمہ صرف 2 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔

احمد شفیق نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے12 رنز کے عوض4 وکٹیں اپنے نام کیں، سلمان سلیم 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے، فاتح سائیڈ نے ہدف 37 اوورز میں باآسانی 4 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا، محسن الیاس نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، محمد واصف34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے،ندا راشد نے 23 رنز دے کر2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض کوثر شاہ اور رفعت مصطفی نے انجام دیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔