اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست مستردکردی

پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں توہم یہ کیسے روک سکتے ہیں مارچ کرنا ہرکسی کا بنیادی حق ہے،چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان


ویب ڈیسک January 09, 2013
طاہرالقادری کینیڈین شہری ہیں انہیں پاکسان میں لانگ مارچ کرنے سے روکا جائے،درخواست گزار، فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے دائر کی گئی درخواست مستردکردی۔


درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ طاہرالقادری کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اس لیے وہ پاکستانی شہری نہیں رہے، طاہرالقادری نے پاکستان میں نظام بدلنے کے لئے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کررکھا ہے اوروہ غیرملکی شہری ہونے کی حیثیت سے ایسا کوئی اقدام نہیں کرسکتے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں تو ہم یہ احتجاج کیسے روک سکتے ہیں، لانگ مارچ کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے، اس کا مطلب الگ پارلیمنٹ قائم کرنا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |