
منتخب نہ ہوپانے والے بچوں کے والدین نے اسے اقربا پروری قرار دیا ہے، ارجن کو ویسٹ زون کے خلاف مقابلوں کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مختلف ٹورنامنٹس میں ارجن سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرنے والے بچوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ایک اسکول ڈون بوسکو کے بھوپن لالوانی نے جائلز شیلڈ کے الیٹ ڈویژن میں ماڈرن اسکول کے خلاف 277 گیندوں پر 398 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی مگر اس کے باوجود ان کو منتخب نہیں کیا گیا۔
اس رپورٹ میں اسپنر ستیاک پٹیل کی بھی مثال دی گئی جوکہ مقامی نوجوانوں کے ایونٹس میں مضبوط ترین پرفارمنس پیش کرنے کے باوجود ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے، کئی بچوں کے والدین نے سلیکشن کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں خاص طور پر ارجن کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر اعتراض کیا ہے کیونکہ انھوں نے گذشتہ برس ممبئی کے انڈر 14ٹرائلز میں 124 کی اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی جبکہ ان کا دوسرا بہترین اسکور 70 رنز گذشتہ ہفتے سامنے آیا۔ بعض حلقوں میں یہاں تک کہا جارہا ہے کہ اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ارجن کو کئی دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں پر ترجیح دی گئی جوکہ سراسر اقربا پروری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔