سندھ کابینہ نے الطاف حسین یونیورسٹی کا نام تبدیل کر دیا

کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام پر بننے والی جامعات محترمہ فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کر دی گئیں


ویب ڈیسک March 27, 2017
کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام پر بننے والی جامعات فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کر دی گئیں،فوٹو:فائل

سندھ کابینہ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام پر بننے والی یونی ورسٹیوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے جس میں سے ایک انتہائی اہم کراچی اور حیدر آباد میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے منسوب یونی ورسٹیوں کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے بھی کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک ریاض کا حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان

سندھ کابینہ نے اجلاس میں الطاف حسین یونی ورسٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی جس کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام سے منسوب یونی ورسٹیوں کے نام تبدیل کر کے فاطمہ جناح یونی ورسٹی رکھ دیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی الطاف حسین یونی ورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی وزیر سکندر میندھرو کا کہنا تھا کہ ادارے اور شاہرائیں محب وطن شخصیات کے نام سے منسوب ہونی چاہیئیں، جو شخص ملک کے خلاف باتیں کر رہا ہو اور ان کے نام سے کوئی ادارہ منسوب نہیں ہو سکتا، بانی ایم کیو ایم نے ملکی سالمیت کے خلاف الفاظ استعمال کئے تھے اور جو پاکستان کے خلاف بات کرے اسے اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |