کراچی فائرنگ کے واقعات کے دوران4افرادہلاک

ہلاکتیں سخی حسن،نیورشیدآباد، کھارادراورسرجانی میںہوئیں،ایک لاش کی شناخت ہوگئی


Staff Reporter January 16, 2013
کراچی: وزیر اعظم کی گرفتاری کے احکام کے خلاف مشتعل افراد نے بطور احتجاج آگ لگا کر شارع فیصل کو ٹریفک کیلیے بلاک کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 4افرادہلاک اور سنی تحریک کے کارکن سمیت 5زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سخی حسن قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 افرادپرمسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ عطا الرحمٰن ہلاک جبکہ 42 سالہ شبیرزخمی ہوگیافائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی مقتول اور زخمی شخص بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈرائیورہیں اوراپنے افسر کی والدہ کے انتقال پران کی تدفین کیلیے سخی حسن قبرستان سے واپس جارہے تھے،دونوں پرانا گولیمار کے ایم سی کوارٹرز کے رہائشی ہیں۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر 1-A/1 نیو رشید آباد کے قریب کوئٹہ النبی ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا مالک26 سالہ عبدالقدیم خان اچکزئی ولدمحمد انور خان اچکزئی ہلاک ہوگیا۔کھارادرکے علاقے لیمارکیٹ المصطفیٰ ہوٹل کے قریب سے پلاسٹک کی بوری میں بندہاتھ پاؤں بندھی ہوئی نوجوان کی لاش ملی،مقتول کی شناخت23سالہ حسنین رضاکے نام ہوئی جوکہ کھارادرکے علاقے اﷲ رکھا پارک کارہائشی اورپیرکی شام گھر سے نکلاتھاکہ پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا،اسے نامعلوم ملزمان نے تشددکے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

4

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7-Aمیں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ سید اصغرعلی شاہ جاں بحق ہوگیا،مقتول گھر سے نکل رہاتھا کہ گھات لگائے ہوئے ملزمان نے اس پرفائرنگ کر دی اور وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔دریں اثنا اتور کوکھارادر کے علاقے ایم سلیمان سوئٹ والی گلی الف مسجد کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت عذیرکچھی کے نام سے کر لی گئی ہے،مقتول لیاری جمع بلوچ روڈ کا رہائشی تھااور اپنے والد کے ساتھ شیٹرنگ کاکام کرتا تھا۔

بفرزون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیدمظہررضازخمی ہوگیا،آرام باغ کے علاقے لائٹ ہاؤس گاڑی کھاتہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ آصف زخمی ہوگیا۔ شادمان ٹاؤن ارم شاپنگ سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سر میں گولی لگنے سے38 سالہ حضیفہ عباس زخمی ہو گیاجسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگرمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سنی تحریک کا کارکن اشرف علی قادری زخمی ہو گیا۔شیر شاہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے16سالہ نور محمدزخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں