بھارت 7 سالہ طالبہ سے زیادتی ہیڈمسٹریس گرفتار

ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے،طوائف سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکارگرفتار


Online January 16, 2013
واسکوڈی گاما: طالبہ سے زیادتی کے بعد اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو گرفتار کرکے لے جایا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

چھٹیوں کیلیے معروف بھارتی ریاست گوا میں ایک اسکول کے بیت الخلا میں7 سالہ بچی سے زیادتی کی گئی ہے جس پرعوامی مظاہرے شروع ہو پڑے اوراسکول کی ہیڈمسٹریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بات پولیس نے منگل کوکہی۔ یہ واقعہ جو پیر کو واسکو ڈی گاما شہرمیں پیش آیااس کے ملزم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پرکارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اس بچی کو تفریح کے دوران اسکول کے بیت الخلا کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

16

ہزاروں افراد نے گزشتہ رات اسکول کا گھیرائو کرلیا اورہیڈمسٹریس اورملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔گوا میں پیرکو دوسرے واقعے میں ایک پولیس اہلکارکوطوائف سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں