
ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکہ میں فیس بک کے ذریعے موبائل پر کال کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے ، جس کے تحت صارفین " فیس بک میسنجر " سے ایک دوسرے سے مفت بات چیت کر سکتے ہیں۔
فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ سہولت " اینڈرائیڈ " اور بلیک بیری فون میں فراہم کرنے پر بھی غور کر رہی ہےجبکہ فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت جلد ہی دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی متعارف کرائی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔