وزیراعظم کی ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی، ترجمان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک April 27, 2017
وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی، ترجمان وزارت داخلہ، فوٹو؛ فائل

SOUTHAMPTON: وزیراعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاہم آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں ان امور کو طے کرلیا جائے گا جس کے بعد سفارشات اور ان پر عملدرآمد کا اعلان شروع کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |