
عدالت کے حکم پر تفتیشی ٹیم نے ملزم شاہ رخ جتوئی کا طبی معائنہ کیا، پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے جبکہ اس کا قد 5 فٹ 9 انچ اور وزن 70 کلو ہے۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کی جائےگی، وکلائےصفائی کے مطابق شاہ رخ کی تاریخ پیدائش 29 نومبر 1995 اور وہ ابھی نابالغ ہے، استدعا کریں گے کہ مقدمہ دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔