لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری

کیمپ لگا کر ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کو غیرحاضر قرار دے کر فہرست محکمہ صحت کو بھجوا دی گئی ہے


ویب ڈیسک January 23, 2013
علاج کے لئے پریشان ہونے والے مریضوں نے حکومت سے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے فوٹو ایکسپریس

سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری ہے تاہم آؤٹ ڈورز کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

سروس اسٹرکچر سمیت دیگر مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں اور یہ سلسلہ آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز کے باہر کیمپ لگا کر چیک اپ تو کر رہے ہیں لیکن اس سے مریضوں کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔

علاج کے لئے پریشان ہونیوالے مریضوں نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، دوسری جانب کیمپ لگا کر ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کو غیرحاضر قرار دے کر فہرست محکمہ صحت کو بھجوا دی گئی ہے، جس سے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں