
ان خیالات کااظہار عمران خان نے پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے بعض سیاسی جماعتوں کے ڈمی پارٹی انتخابات کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تسلیم کرنے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں نے کوئی الیکشن نہیںکرایابلکہ چند افراد نے بند کمروں میں بیٹھ کرپارٹی عہدوں پر من پسند افراد کی سلیکشن کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایسے جعلی انتخابات ملک کے گلے سڑے سیاسی نظام کا تحفہ ہیں جو ملک کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا ایسے سیاستدانوں پر ہنستی ہے جو پارٹی میں انتخابات تو منعقد نہیں کرواتے لیکن جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹتے پھرتے ہیں۔چکوال میں شوکت حسین کرولی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران عمران خان نے کہا کہ اقتدارمیںبیٹھی جماعتوںکیساتھ اتحاد نہیںہوگا۔ شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن پرسیاسی پارٹیوں کے تحفظات دورکرنیکی ضرورت ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔