افضل گورو کو پھانسی بھارت میں کشمیری طلبا کے مظاہرے 16گرفتار

شیوسینا کے غنڈوں کا مظاہرین پرحملہ،بھارتی پولیس نے مددکے بجائے 16طلبہ گرفتار کرلیے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جاری


News Agencies February 14, 2013
میری پھانسی ایک بزدل حکومت کا بزدلانہ اقدام ہے، افضل گورو کی ساتھی قیدی پرم جیت سنگھ کے ساتھ الوداعی بات چیت فوٹو : فائل

بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں کشمیری نوجوان محمدافضل گورو کو پھانسی دینے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوںطلبہ نے دہلی،حیدرآباد، علی گڑھ،چنائی اوردیگربھارتی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارت سے آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔ نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورٹی میں کشمیری طلبہ نے شہید محمد افضل گورو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔



دریں اثنا شیو سینا کے غنڈوں نے بھارتی شہر دھیرادون کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ کے محمدافضل گورو کی پھانسی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران حملہ کرکے طلبہ کو شدید زد و کوب کیا ۔ بھارتی پولیس نے کشمیری طلبہ کی مدد کرنے کے بجائے الٹا ان ہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کم از کم16 طلبہ کوگرفتار کر لیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز پانچویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں سزائے موت کے قیدی پرم جیت سنگھ نے کہا کہ محمد افضل گورو کا مورال پھانسی کے پھندے کوگلے لگانے سے پہلے انتہائی بلند تھا۔ موہالی سے شائع ہونیو الے ایک پنجابی جریدے نے لکھا ہے کہ افضل گورونے پھانسی سے پہلے پرم جیت سنگھ کو گلے لگایا۔ افضل گورو نے اس موقع پر کہا کہ اس کی پھانسی ایک بزدل حکومت کا بزدلانہ اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں