
اسکینڈلز ، بولڈ فوٹو شوٹ اور بے باک اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکارہ وینا ملک آج اپنی 29ویں سالگرہ بھارت میں منارہی ہیں جس کے دوران وہ 100سے زائد افراد کو ''کس'' کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گی۔
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس اور بولڈ فوٹو شوٹ سے خبروں کا موضوع رہنے والی پاکستانی فنکارہ وینا ملک کے مطابق وہ آج 29سال کی ہوگئیں اوراپنی سالگرہ کا دن ایک منفرد انداز میں گزاریں گی، بھارتی جریدے کے مطابق وینا ملک اپنی سالگرہ کے دن نیو دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں 100 سے زائد افراد کو ''کِس'' کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گی۔
وینا ملک کا شمار لالی ووڈ کی ایسی فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلموں کے برعکس اپنے اسکینڈلز سے شہرت حاصل کی، کرکٹر محمد آصف سے متنازعہ دوستی، رئیلٹی شو بگ باس میں اشمت کے ساتھ بے باک اندازسے ساتھ رہنا، بھارتی میگزین ایف ایچ ایم کے لئے عریاں فوٹو شوٹ اور بی گریڈ بھارتی فلموں میں اداکاری وینا ملک کے کیرئیر کی ہائی لائٹ ہیں جب کہ تیرے پیار میں ، یہ دل آپ کا ہوا ، کوئی تجھ سا کہاں اور محبتاں سچیاں جیسی پاکستانی کامیاب فلمیں بھی وینا ملک کے کریڈٹ پر ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔