
اسکینڈلز اور بے باک اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکارہ وینا ملک نے ایک منٹ میں 137 بوسے لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 41 مردوں نے وینا ملک کا ساتھ دیا، جنہوں نے ایک منٹ میں انتہائی تیزی کے ساتھ وینا ملک کے ہاتھ پر 137 بوسے دئیے، عالمی ریکارڈ کا حصہ بننے والے یہ حضرات وینا ملک کی نئی آنے والی فلم 'دی سٹی وچ نیورسلیپس' کا آڈیشن دینے کے لئے بطور امیدوار آئے تھے، آڈیشن میں کامیاب ہونے والا امید وار وینا ملک کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھائے گا ۔
وینا ملک کا کہنا ہے کہ بوسوں کا ریکارڈ قائم کرنے کا تجربہ ان کیلئے انتہائی خوشگوار رہا۔ انہیں امید ہے کہ اس ریکارڈ کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شائع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وینا ملک نے یہ ریکارڈ اپنی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیا اس سے قبل بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے اپنے ہاتھ پر ایک منٹ میں 108 بوسے حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔