
کترینہ کی خوبصورتی پریانکا کےلئے سردرد بن گئی ہے، پریانکا رنبیر کپور کے ساتھ کام کرچکی ہے اور ان کی کنگ خان سے دوستی کے قصے بھی مشہور ہیں لیکن ان دنوں وہ کترینہ کے سحر میں گرفتار ہیں، اسی بات نے پریانکا کو پریشان کر رکھا ہے۔
ممبئی میں پریانکا فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھی کہ اچانک کترینہ وہاں پہنچ گئی اور توجہ کا مرکز بن گئی، پریانکا کو یہ اچھا نہ لگا اور دونوں اداکاروں میں تلخ کلامی ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کترینہ کیف وڈالا میں سنجے گپتا کی فلم ''شوٹ آؤٹ وڈالہ'' کے سیٹ پر کوریو گرافر احمد خان سے ملنے گئیں جہاں انھوں نے سیٹ پر موجود پریانکا چوپڑا کو نظراندز کردیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔