لیگیوں کی کرپشن کون نہیں جانتا یہ تو لٹیرے ہیں جاوید ہاشمی

عمران سمیت کسی بھی سیاستدان کے اثاثے ملک سے باہر ہوں تو وہ واپس لائیں، پریس کانفرنس


Online August 06, 2012
عمران سمیت کسی بھی سیاستدان کے اثاثے ملک سے باہر ہوں تو وہ واپس لائیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس ملک میں پاکستان کے اداروں میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عدلیہ کو اٹھایا جائے اس کیلیے وہ اتحادیوں کو بھی استعمال کر رہی ہے ۔ اداروں کی تباہی ملکی تباہی ہے۔ عدلیہ کو تباہ کرنے والوں کی قیادت پیپلزپارٹی کر رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان سمیت جس کے اثاثے ملک سے باہر ہوں وہ واپس لائیں۔ ذوالفقار کھوسہ کو پی ٹی آئی نے ابھی نہیں بلایا اگر بلایا تو پارٹی کا فیصلہ منظور ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت شہباز شریف کے حکم پر پولیس ویگنیں ہمارے گھروں کے باہر ہیں ، یہ شریفوں کا طریقہ ہے کیا ۔ میں سارے آمروں کو دیکھ چکا ہوں، ہمیں ہراساں نہیں کیا جا سکتا ۔ میں نے کبھی زبان نہیں کھولی تھی لیکن اب مجبور ہوں ۔ مسلم لیگی گھٹیا پن پر اتر آئے ہیں ، ان کی کرپشن کو کون نہیں جانتا، یہ لٹیرے ہیں اور جو پارٹی میں ان کے خلاف بولے اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کی منی لانڈرنگ کی گواہی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |