- چیف جسٹس لوگوں کی خرید و فروخت کا ماحول پیدا کررہے ہیں، عارف علوی
- ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے
- لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواست؛ ملک بھرکےحراستی مراکز سے رپورٹ طلب
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج؛ عدالت سے فرار
- کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث جننگ اور صنعتی شعبے کیلیے نئے بحران کا خدشہ
- شام پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کے داماد شہید
- پاک انگلینڈ سیریز؛ اسکائی اسپورٹس نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
- نجی رائیڈر کمپنی کے مالک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ؛ فہیم اشرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نامزد
- شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون کو چھیڑنے والے لڑکے گرفتار
- پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا
- اسرائیلی جارحیت؛ ایک دن میں غزہ میں 70، شام 3 اور بیروت میں 40 افراد شہید
- بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی
- پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا
- بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں ،شاہ محمود قریشی
- خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کیا مشورہ دیا تھا
- رضوان یا فخر! یونس خان نے بورڈ کو کپتانی سے متعلق مشورہ دیدیا
’’پدماوت‘‘ نے باہو بلی 2 اور دنگل کو پچھاڑ دیا
ممبئی: ’’پدماوت‘‘بھارت سمیت دنیا بھر میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ بیرون ممالک فلم نے بھارت کی کامیاب ترین فلموں’’باہو بلی2‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بے شمار تنازعات، دھمکیوں، احتجاج اورمظاہروں کے باوجود 25 جنوری کوبھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ فلم توقع کے مطابق بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث فلم کو بھارت میں 35 فیصد اسکرینز پر نمائش کے لئے پیش ہی نہیں کیا گیا اور یہ بات کسی حد تک صحیح ثابت ہوئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 18 کروڑ کمالیے
کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے روز فلم کو تقریباً 30 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئے تھا لیکن فلم صرف 18 سے 19 کروڑ کا بزنس ہی کرسکی تاہم بیرون ممالک فلم نے توقع کے مطابق بہت اچھا بزنس کیا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’پدماوت‘‘کی بیرون ملک کمائی کے اعدادوشمار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم نےآسٹریلیا میں 3 لاکھ 76 ہزار آسٹریلین ڈالرز (ایک کروڑ 88 لاکھ بھارتی روپے)، نیوزی لینڈ میں64 ہزار ڈالر (29 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے )، برطانیہ میں97 ہزار پاؤنڈ (88 لاکھ ) روپے کمائے ہیں۔
#Padmaavat takes a FANTABULOUS START in key international markets on Thu…
AUSTRALIA: A$ 367,984 [₹ 1.88 cr]
NEW ZEALAND: NZ$ 64,265 [₹ 29.99 lakhs]
UK [preview screenings]: £ 97,604 [₹ 88.08 lakhs]@Rentrak— taran adarsh (@taran_adarsh) January 26, 2018
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی آگ لگادی
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طورپر بیرون ممالک میں ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن3 لاکھ 67 ہزار ڈالرز کمائے ہیں جب کہ فلم’’دنگل‘‘ نے ریلیز کے پہلےروز 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کمائےتھے اور بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’’باہوبلی2‘‘ 2 لاکھ 12 ہزار ڈالرزکمانے میں میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس طرح ’’پدماوت‘‘نےبیرون ممالک میں ’’دنگل‘‘ اور ’’باہوبلی 2‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا۔
واضح رہے کہ ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔