- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
- نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
- اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب
- کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش، اندرون شہرحبس میں اضافہ
- دہشت گردی کے مسائل دورہ افغانستان یا چائے کا کپ پینے سے حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
- روس کے یوکرین پر دن دیہاڑے میزائل اور ڈرونز حملے، 29 شہری ہلاک
- برطانیہ کی نئی خاتون اوّل پولش نژاد یہودی وکیل ہیں
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
- جسٹس طارق کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع
- عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری دنیا میں بھوک ہڑتال ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی
- آذربائیجان کے صدر 12 جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپہنچیں گے
- کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے، وزیرخزانہ
کوچز کے معاملے میں بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا
کراچی: کوچز کے معاملے میں بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا جب کہ سربراہ غیرملکی دیگر پاکستانی ہوں گے۔
دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بدترین شکستوں کے بعد بورڈ نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو فارغ کر دیا تھا، اب نئے کوچ کی تلاش جاری ہے، اس حوالے سے ہائبرڈ ماڈل پر عمل ہوگا، چیئرمین محسن نقوی غیرملکی ہیڈ کوچ کا تقرر چاہتے ہیں، البتہ اس کے معاونین پاکستانی ہی ہوں گے۔
پی سی بی کو کوچ کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے، سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کے ساتھ 2 ملین ڈالرز سالانہ پر معاملات طے ہوتے دکھائی دے رہے تھے، مگر محسن نقوی کے مطابق تفصیلات میڈیا پر آنے سے ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بدستور غیر ملکی کوچ کی تلاش میں سرگرداں
ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور سے بھی رابطہ کیا مگر انھوں نے انکار کر دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے والے مائیک ہیسن نے بھی دلچسپی نہیں دکھائی، ڈیرن سیمی کا ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہے لہذا وہ دستیاب نہ تھے، سابق آسٹریلوی کرکٹر سائمن کیٹچ بھی معذرت کرنے والوں میں شامل ہیں، جسٹن لینگر سے بھی بات چیت ہوئی مگر تاحال مثبت جواب نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت
دلچسپ بات یہ ہے کہ حکام اپنے سابق اسٹارز کو ٹاپ پوزیشن پر نہیں لانا چاہتے، انگلینڈ میں مقیم اظہر محمود اور ثقلین مشتاق کے قریبی ذرائع نے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی، ماضی میں ٹیم کے ساتھ منسلک رہنے والے میتھیو ہیڈن سے بھی بورڈ کی بات ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیشتر کوچز آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، اس کے باوجود بورڈ آئندہ ہفتے کسی مثبت پیش رفت کے حوالے سے پْرامید ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔