- عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ محکمہ موسمیات نے حل کر دیا
- رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے دھمکیاں ملنے لگیں
- 7ممالک کے خلاف سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کرنے والے انگلش پلیئر
- ’’شادی کرلے بھائی عمرزیادہ ہوگئی ہے‘‘، باسط کا قیمتی مشورہ مگر کس کو؟
- میرے مدارس کی ایک اینٹ گراؤ گے میں تمہارے اقتدار کی عمارت کو گرا دوں گا، مولانا فضل الرحمن
- زم ایفرو ٹی 10 لیگ ،کئی پاکستانی شامل،معین خان کوچنگ کریں گے
- شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
- پیرالمپکس،حیدر علی کے گلے میں برانز میڈل سج گیا
- وائٹ واش، ٹائیگرز کو آسان شکار سمجھنے کا بھیانک انجام
- پاکستان ٹیم کی عبرتناک شکستوں کا ذمہ دار کون
- کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار
- لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مقدمہ درج
- پاکستان کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کے تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے، اسحاق ڈار
- دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پرو میکس
- آزاد کشمیر کی پہاڑی چوڑی پر 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی باقیات دریافت
- یوم بحریہ؛ پی این ایس راجشاہی کی 1971 میں ناقابل یقین کارروائی
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے بدامنی سے نمٹنے کیلیے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگ لیا
- لبنان کے سرحدی قصبے پر اسرائیل کا حملہ، طبی عملے کے تین ارکان جاں بحق
- کراچی: سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پرابھاس اور دیپیکا کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری
ممبئی: باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔
میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔
پرابھاس نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کو عالمی ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اس میں انڈسٹری کے سب سے بہترین فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجٹ بڑھ گیا ہے۔
دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔
میگا فلم کو پہلے ’پروجیکٹ کے‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
’کالکی2898 اے ڈی‘ تیلگو اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اسے ڈب کے ساتھ ملیالم، تامل، کناڈا اور انگلش میں بھی پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔