- ساف انڈر17 چیمپئن شپ 2024، دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
- کور کمانڈر کوئٹہ کی کراٹے چمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات
- حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ گنڈاپور کو دورہ گورنر ہاؤس کی دعوت
- اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے،عرفان صدیقی
- روسی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خدشہ
- حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے والا بنکر بسٹر بم کیا ہے؟
- ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں اضافہ
- سرحد پر اسمگلنگ روکنے سے معیشت پر مثبت اثر پڑا،آرمی چیف
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی افسران کو عدالتی اختیارات کے استعمال سے روک دیا
- یوٹیلٹی اسٹورز پر170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی
- انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا فضل الرحمن کا پھر امیر بننے کا امکان
- بلاول بھٹو کا پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت
- پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو ہمیں بھی پریشانی نہیں، خواجہ آصف
- کراچی؛ سپر ہائی وے پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
- سربراہ میٹا مارک زکربرگ 200 ارب ڈالر کلب کے ممبر بن گئے
- حوثی باغیوں کی بن گوریان ایئرپورٹ پر نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی کوشش
- پنڈی میں احتجاج کیا اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
- کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو
- راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف
اندرون گھر کے بجائے قدرتی ماحول میں ورزش زیادہ فائدہ مند
ٹیکساس: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرتی ماحول میں ورزش کرنا گھر کے اندر ورزش کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
امریکن جرنل آف لائف اسٹائل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی محققین نے اپنے حالیہ مطالعے میں گھر سے باہر قدرتی ماحول میں ورزش کے زیادہ فوائد دریافت کیے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ قدرتی علاقوں تک رسائی وسیع پیمانے پر مختلف ہوسکتی ہے کیونکہ ہر ایک کو باہر ورزش کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
سرکردہ محقق اور ٹیکساس میں اے اینڈ ایم یونیورسٹی سینٹر فار ہیلتھ اینڈ نیچر کے ڈائریکٹر جے میڈوک نے کہا کہ یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ قدرتی ماحول جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک مؤثر مقام ثابت ہوسکتا ہے۔ لوگوں کی طبعیت عام طور پر پارکوں اور باغات وغیرہ میں زیادہ لطف اندوز ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ماحول میں ورزش دل کی بیماری، ذیابیطس، بعض کینسر اور ہڈیوں کی بیماری جیسے دائمی مسائل کی روک تھام میں معاون ثابت ہوسکتی ہے جبکہ یہ مدافعتی نظام کو مزید تقویت، موڈ کو بہتر، درد کے احساس کو کم کرنے اور عمر میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔