- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
- واٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- سوشل میڈیا پر منگیتر کو ہراساں کرنے والا ملزم اور اس کا بھائی گرفتار
- سنی اتحاد کونسل کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا، جسٹس اطہر من اللہ
کین ولیمسن کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار، قیادت اور سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی دستبردار
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2654242-kanewilliamson-1718831695-663-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
آکلینڈ: بلیک کیپس کے تینوں فارمیٹ کے کپتان کین ولیمسن نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کی قیادت اور سینٹرل کنڑیکٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے 33 سالہ کین ولیمسن نے موسم گرما میں ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کے بجائے بین الاقوامی کرکٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ ملک کی ’سپر اسمیش ٹی 20 لیگ‘ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سپر اسمیش ٹی 20 لیگ جنوری میں کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
کین ولیمسن نے اپنے اس فیصلے کے دفاع میں کہا کہ بلیک کیپس کے لیے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن میں فی الحال بین الاقوامی مقابلوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔
این زیڈ سی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ولیمسن مستقبل قریب میں سینٹرل کنٹریکٹ قبول کر سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو اسکاٹ ویننگ کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن کا فیصلہ بورڈ کے قوانین سے متصادم ضرور ہے مگر ہم نیوزی لینڈ کے اب تک کے سب سے بڑے بلے باز کو رعایت دیتے ہوئے خوش ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔
بلیک کیپس کی ٹیم نے 2014 سے ٹی 20 یا 50 اوورز کے ورلڈ کپس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، یہ پہلا موقع ہے کہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔