- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
وفاقی وزارت تعلیم کا گوگل فارایجوکیشن سے معاہدہ، دو سینٹر آف ایکسی لینس قائم
![وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے—فوٹو: ضیغم نقوی](https://c.express.pk/2024/06/2654463-image-1718889789-228-640x480.jpg)
وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے—فوٹو: ضیغم نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے مابین وفاقی نظامت تعلیمات کے دو اداروں میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے اہم معاہدہ ہوگیا ہے اور اسلام آباد کے گرلز کالج میں پہلے سینٹر کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اہم انقلاب اقدام کیا گیا ہے اور وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے، جس کے تحت اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سینٹر آف ایکسی لینس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
گوگل فار ایجوکیشن کی جانب سے ادارے میں ہائی ٹیک کلاس روم اور آئی ٹی کے لیے بہترین سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے اور لیب بھی تیار کر دی گئی ہے۔
ایم ڈی گوگل فار ایجوکیشن کیون نے کہا کہ پاکستان اور پورے خطے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری ایجوکیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو، سیکریٹری تعلیم وانی صاحب نے اسکولوں اور کالجوں کے لیے بہت محنت کی ہے۔
ڈائریکٹر کالجز صبا فیصل نے وفاقی تعلیمی ادارے میں قائم سینٹر کے بارے میں کہا کہ اسٹوڈنٹس یہاں سے کورس کر کے انٹرنیشنل مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم محی الدین وانی نے اس بارے میں کہا کہ ٹیکنالوجی اور تعلیم ہی پاکستان کا مستقبل ہے، گوگل کی ٹیم نے اسلام آباد میں دو ریفرنس اسکولز بناکر اپنے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔