- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
پی ٹی ڈی سی ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے، کابینہ ڈویژن کو ہدایت
![وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2654532-muhammadaurangzaib-1718900714-920-640x480.jpg)
وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا—فوٹو: فائل
![وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2654532-muhammadaurangzaib-1718900714-920-160x120.jpg)
![بھاری ٹیکس عائد کرکے ملکی معیشتوں کو مسابقتی عمل سے باہر کردیا گیا ہے (فوٹو: اسکرین گریب)](https://c.express.pk/2024/06/2654532-muhammadaurangzaib-1718900715-160x120.jpg)
اسلام آباد: کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کردی ہے کہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی مکمل کرکے ادارے کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جہاں کابینہ ڈویژن نے پی ٹی ڈی سی اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پی سی پی) سے متعلق سمری پیش کی۔
کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ قانونی چارہ جوئی ختم کرکے پی ٹی ڈی سی کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے اور پی سی پی کے بورڈ کو ایس او ای کے قانون کے مطابق دوبارہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں پیپک کو ختم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دے دی اور حکام کو این سی ایل کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
کابینہ کمیٹی نے پورٹ اتھارٹیز کی درجہ بندی سے متعلق وزارت بحری امور کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی مزید منظوری دے دی اور بریفنگ میں کہا گیا کہ پورٹ آپریشنز پہلے ہی متعدد معاملات میں آؤٹ سورس کردیے گئے ہیں۔
کمیٹی نے پورٹ اتھارٹیز کا گورننس فریم ورک ایس او ای قانون کے مطابق کرنے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم کرنے کی بھی ہدایت کردی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز سے متعلق نامزدگیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔