- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
کراچی میں اگلے تین روز بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2654541-iranheatwaveholidaysdaysannounced-1718901306-585-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
کراچی: ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب جمعرات کوبھی شہرمیں دن گرم رہا، اور پارہ 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو شہرمیں موسم گرم ومرطوب رہا،جس کے دوران ہواؤں کی رفتارکم ہونے کے سبب نمی کاتناسب 65 فیصد تک بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روزتک شہرمیں موسم بدستورگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع جمعرات کوشدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 45 ڈگری جبکہ لاڑکانہ، موہنجودڑو اورروہڑی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے مختلف مقامات پرموسم گرم وشدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعے کو لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔