- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
- مشکل وقت میں راہیں جدا کرنے والے پارٹی کیلیےقابلِ قبول نہیں، پی ٹی آئی
- پنجاب کی 41 ملز کو 96 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت
- راولپنڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو تین، تین مرتبہ سزائے موت
پی ٹی آئی کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظور
![پی ٹی آئی کے زیر اہتمام قبائلی جرگہ (فوٹو اسکرین گریپ)](https://c.express.pk/2024/06/2657567-jirga-1719409325-297-640x480.jpg)
پی ٹی آئی کے زیر اہتمام قبائلی جرگہ (فوٹو اسکرین گریپ)
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور عمران خان کی رہائی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے قبائل سے تعلق رکھنے والے مشران اور معززین نے شرکت کی۔
جرگے میں تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی شریک تھی جبکہ تحفظ آئین پاکستان الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر مقررین نے جرگے سے خطاب کیا۔
قراردادیں کثرت رائے سے منظور
جرگے میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں شرکا نے کثرت رائے سے مںظور کرلیا، خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا تھا کہ جرگے میں منظور کی گئی قرارداد کو ایوان اور صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بندوق کے زور پر کسی کو حکمرانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسد قیصر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مںظور کی گئی قرارداد کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر کے اس کی مںظوری لیں گے۔
جرگے میں مںظور کی گئی قراردادیں
جرگے میں افغانستان کے ساتھ تجارت میں حائل رکاوٹیں اور پاک افغان سرحد پر جاری جرگوں سے بامقصد مذاکرات کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی اور شرکا نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں بحث کی جائے، تمام سٹاک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
اسے بھی پڑھیں: ہمیں عالمی عدالت جانے پر مجبور نہ کیا جائے، محمود اچکزئی
جرگے میں بانی چیرمین سمیت سیاسی مقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کی قرارداد بھی مںظور ہوئی، اس کے علاوہ قدرتی وسائل میں مقامی آبادی کے حق کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی، جسے شرکا نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔