- پارتھیو پٹیل نے بابراعظم کو خود غرض کرکٹر قرار دے دیا
- پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
"میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو"
![مہوش حیات کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوگیا : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/06/2657934-mehwish-1719468367-257-640x480.jpg)
مہوش حیات کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوگیا : فوٹو : ویب ڈیسک
پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات نے تاحال شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج تک ان کی پسند کا مرد نہیں ملا۔
سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنی شادی اور اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق گفتگو کی۔
مہوش حیات نے کہا کہ میں نے کم عُمر میں ہی اپنے کیریئر کا آغاز کرلیا تھا اور اپنی ساری توجہ کیریئر بنانے میں لگا دی، اس دوران شادی کا خیال نہیں آیا لیکن میں نے اپنے آئیڈیل مرد کے حوالے سے پیمانے بنا رکھے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے سے پہلے اپنے بارے میں سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنی شخصیت اور معیار کے مطابق ہی کسی بھی شخص کے ساتھ تعلقات بنانے چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے کسی بھی شخص کی ظاہری خوبصورتی یا رنگت اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہاں مجھے لمبے قد والے مرد پسند ہیں۔
مزید پڑھیں: شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات
مہوش حیات نے کہا کہ میں مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کروں گی، جسے دیکھ کر لگے کہ وہ مرد ہی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں ان دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات موجود ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دراصل! میں نے اپنے پسندیدہ شخص کو اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا، اسی وجہ سے میں نے تاحال شادی نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔