- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
سندھ اسمبلی اجلاس؛ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف ایف آئی آر کا مطالبہ
کے الیکٹرک والے بدمعاش ہیں ان سے سب پریشان ہیں، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی
کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن ارکان نے ایوان میں پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، کراچی میں بارہ سو ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے لیکن ساڑھے چار سے پانچ سو ایم جی ڈی ملتا ہے، دو ہزار آٹھ سے اس سال تک پانی کا ایک قطرہ تک نہیں بڑھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے، کے الیکٹرک والے بدمعاش ہیں ان سے سب پریشان ہیں، وہ عوام کی نہیں سنتے ، وزیر اعلی سندھ کے الیکٹرک کی بدمعاشی کے خلاف وزیر اعظم سے سنجیدہ ہو کر بات کریں، اگر کے الیکٹرک قبلہ درست نہیں کر سکتی تو اس شہر سے بھاگے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کا نام ہے چنو نئی سوچ کو، شاید پیپلز پارٹی کو پڑھنے میں غلطی ہوگئی ، اصل میں پیپلز پارٹی نے چنو نہیں سوچ کو پڑھ لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔