- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
دو سال تک والد اور بھائی نے مجھ سے بات نہیں کی، صدف کنول
![صدف کنول کا شمار پاکستان کی سُپر ماڈلز میں ہوتا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/06/2657975-sadaff-1719473239-576-640x480.jpg)
صدف کنول کا شمار پاکستان کی سُپر ماڈلز میں ہوتا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک
کراچی: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سُپر ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن کی دنیا میں داخل ہونے کے فیصلے پر ان کے والد اور بھائی ناراض ہوگئے تھے۔
صدف کنول کا شمار پاکستان کی سُپر ماڈلز میں ہوتا ہے، اُنہوں نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی اور اپنی محنت کی بدولت آج کامیاب ماڈل بن گئی ہیں، اُنہوں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی لیکن اُنہوں نے اپنی زیادہ توجہ ماڈلنگ پر ہی مرکوز کی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، صدف کنول نے ماڈلنگ کے اپنے کیریئر کی مشکلات اور جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماڈلنگ کے فیصلے پر اہلخانہ کا ردعمل کیا تھا۔
صدف کنول نے کہا کہ میری پھوپھو اداکارہ تھیں، اُنہوں نے سلطان راہی جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، میں ہمیشہ اپنی پھوپھو کے کام سے متاثر ہوتی تھی اور میں چاہتی تھی کہ میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن جاؤں۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا یہی شوق مجھے ماڈلنگ کے آڈیشن تک لے گیا، میں آڈیشن کے لیے گئی تو وہاں میری سلیکشن ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مجھے مختلف برانڈز کے ساتھ کام ملنے لگا۔
مزید پڑھیں: صدف کنول کا خوبصورتی کیلئے سرجریز کروانے کا انکشاف
ماڈل نے کہا کہ جب میری فیملی کو معلوم ہوا کہ میں ماڈلنگ کررہی ہوں تو میرے والد اور بھائی بہت غصہ ہوئے اور اُنہوں نے دو سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔
صدف کنول نے کہا کہ اُس وقت صرف میری والدہ میری حمایت میں میرے ساتھ کھڑی تھیں، امی نے مجھ سے کہا تھا کہ گر تم ماڈلنگ کرنا چاہتی ہو تو کر لو۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے کیریئر کی شروعات میں اپنے والد اور بھائی کی طرف سے کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخرکار، وہ سمجھ گئے کہ ماڈلنگ میرا جنون ہے اور میں یہ نہیں چھوڑ سکتی تو میرے والد اور بھائی نے میرے فیصلے کو قبول کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔