- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
سیمی فائنل میں شکست؛ راشد خان کا بیان سامنے آگیا
![اس ٹی20 ورلڈکپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، افغان کپتان (فوٹو؛ کرک انفو)](https://c.express.pk/2024/06/2658018-rashidkhan-1719476897-632-640x480.jpg)
اس ٹی20 ورلڈکپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، افغان کپتان (فوٹو؛ کرک انفو)
![](https://c.express.pk/2024/06/1-1719477098.jpg)
![اس ٹی20 ورلڈکپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، افغان کپتان (فوٹو؛ کرک انفو)](https://c.express.pk/2024/06/2658018-rashidkhan-1719476897-632-160x120.jpg)
ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کا بیان آگیا۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم محض 11.5 اوور میں 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ صرف عظمت اللہ ززئی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا
یکطرفہ شکست کے بعد کپتان راشد خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ اس ٹی20 ورلڈکپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے اور مجھے پوری ٹیم پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ محمد نبی نے “ناپسندیدہ ریکارڈ” اپنے نام کرلیا
آئندہ ہم اس سفر کا آغاز یہیں سے کریں گے اور اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے کم بیک کریں گے۔
افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹیم کی سپورٹ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔