- پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
عامر لیاقت ویڈیو لیک کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مرحوم اینکر پرسن اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حیسن کی ویڈیو لیک کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ اور ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں لیکن جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے ویڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز کیس : یوٹیوبر یاسر شامی کی ضمانت منظور
وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے یاسر شامی کو کلین چیٹ دے دی تھی، یاسر شامی کو ہے قصور قرار دینا غلط تھا۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نکاح میں رہتے ہوئے اُن کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کردی تھیں جس کے بعد عامر لیاقت حسین شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔
عامر لیاقت حسین کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق بنا تھا اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔