- طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش
- پارتھیو پٹیل نے بابراعظم کو خود غرض کرکٹر قرار دے دیا
- پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور بنگلادیشی جاں بحق
ڈھاکا: انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے 65 سالہ بنگلہ دیشی شہری کو قتل کردیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انڈین بارڈر فورس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت 65 سالہ نورالاسلام کے نام سے ہوئی جو ضلع لالمنیرہاٹ کا رہائشی تھا۔
یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب بنگلا دیشی بارڈر کے قریب کچھ لوگ اپنے مویشیوں کو چرا رہے تھے۔
بھارت کے نیم فوجی دستے نے ان افراد کو شناخت کا موقع دیا بغیر بلاجواز فائرنگ کردی جس میں نور الاسلام نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بنگلادیشی بارڈر گارڈز کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل مفضل حسین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے پر فلیگ میٹنگ میں احتجاج درج کرایا جائے گا۔
بنگلادیش کی انسانی حقوق کی تنظیم عین او سلیش کیندرا کے مطابق رواں برس بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے گزشتہ برس 28 بنگلادیشی ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔