- اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا
- نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا
- طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش
- پارتھیو پٹیل نے بابراعظم کو خود غرض کرکٹر قرار دے دیا
- پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
دارالسلام سوسائٹی میں مسلح ملزمان نے لگژری گاڑی چھین لی
کراچی: کورنگی دارالسلام سوسائٹی میں نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر لگژری گاڑی،بیگ،موبائل فون اورقیمتی گھڑی چھین کر فرارہوگئے۔
بدھ کی شب ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کو لگژری گاڑی سے اترکر گھرکی دہلیز تک آتے دیکھا جاسکتا ہے.
سڑک کی دوسری جانب سے آنے والے مسلح ملزم نے شہری پر اسلحہ تان لیا اور اس کا بیگ ،موبائل فون اورگھڑی اتر والی۔
دوسرے آنے والے ملزم نے شہری سے گاڑی کی چابی مانگی اورگاڑی اسٹارٹ کرکے فرارہوگیا جبکہ شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم دوسری سڑک پر کھڑی گاڑی میں بیٹھ گیا اور تیسرا ملزم شہری کو خالی پلاٹ کی جانب لے گیااور مسلح ملزمان گاڑی میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او خالد میمن نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ انھوں نے بتایا کہ واردات ایک سوسائٹی میں پیش آئی ہے آلٹو گاڑی میں سوارمسلح ملزمان سوسائٹی میں بغیر اجازت کیسے داخل ہوئے اورواردات کے بعد باآسانی کیسے فرارہوئے،سوسائٹی کی سیکیورٹی کہاں تھی اورانھوں نے آلٹو گاڑی میں سوارمسلح ملزمان کو کیوں چیک نہیں کیا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔