- سیئول میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
- اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا
- نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا
- طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش
- پارتھیو پٹیل نے بابراعظم کو خود غرض کرکٹر قرار دے دیا
- پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
مینڈک کو اوون میں پکانے پر اسرائیلی فوجی کو قید کی سزا
تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کو مائیکرو ویو اوون میں مینڈک کو پکانے پر 4 ماہ قید اور 1500 شیکل جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک اہلکار کو مینڈک ملا جسے فوجی نے زندہ پکڑ کر 10 سیکنڈ تک مائکروویو میں رکھا۔
اس ظلم کی وجہ سے مینڈک کی موت واقع ہوگئی تھی۔ فوجی ہیڈ کوارٹر میں موجود ساتھی اہلکاروں نے اُس فوجی کو اس بہیمانہ حرکت سے باز رہنے کو بھی کہا تھا۔
ساتھی اہلکاروں کی شکایت پر ہی مذکورہ فوجی کے خلاف جانوروں پر تشدد اور نارواسلوک پر مقدمہ چلایا گیا۔ فوجی عدالت نے ملزم کو 4 ماہ قید اور 1500 شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کو مجرمانہ فعل سمجھتی ہے اور اس جرم کے مرتکب کو سزا دینے کے حق میں ہیں۔
خیال رہے کہ ایک طرف اسرائیل کی فوجی عدالت جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر اپنے اہلکاروں کو سزائیں سنا رہی ہیں لیکن دوسری جانب غزہ میں 37 ہزار سے زائد معصوم جانوں کے وحشیانہ بمباری میں دردناک موت چپ سادھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ شہید ہونے والے 37 ہزار سے زائد فلسطینیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔