- برطانوی الیکشن؛ پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں نے تاریخ رقم کردی
- ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے
- جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب
- ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ آفریدی، اجے دیوگن کی ملاقات، ویڈیو وائرل
- راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 5 کشمیری نوجوان شہید؛ 2 فوجی بھی مارے گئے
- سیّدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے فضائل و مناقب
- مرادِ مصطفٰےؐ: سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ
- خاتون نے بغیر کام لیے پوری تنخواہ ادا کرنے پر کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا
- بعض جانور بھی انسانوں میں سنگین بیماریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’سسٹم‘ قرار
- اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے
- چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا
- بنگلا دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
- ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
کینسر کا شکار حنا خان کیلئے پاکستانی مداح دعاگو
![حنا خان کینسر کا شکار ہوگئیں : فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658748-hina-1719571391-447-640x480.jpg)
حنا خان کینسر کا شکار ہوگئیں : فوٹو : فائل
ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص کی خبر سُن کر پاکستانی مداحوں نے اُن کی صحتیابی کے لیے دُعا شروع کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ حنا خان کینسر کا شکار ہوگئی ہیں جس پر اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔
مداحوں چاہ رہے تھے کہ حنا خان خود منظرِ عام پر آکر اس خبر کی تصدیق یا تردید کریں، تاہم آج صبح اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص
حںا خان کا کہنا تھا کہ اُن کا علاج شروع ہوگیا ہے اور وہ سب کو یقین دلانا چاہتی ہیں کہ وہ اپنی فیملی کی سپورٹ، ہمت اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس موذی مرض پر قابو پالیں گی۔
اداکارہ کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناصرف بھارتی مداحوں نے دعائیہ پیغامات جاری کیے بلکہ حنا خان کے پاکستانی مداح بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
حنا خان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی مداحوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیہ کلمات بھیجے، مداحوں نے اداکارہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔