- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد اسرائیلی حملے میں جاں بحق؛ صیہونی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- میسجز کی حفاظت کیلئے واٹس ایپ اور کلاؤڈفلیئر کا نئے فیچر پر کام جاری
- راولپنڈی؛ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی
- لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد
- نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا
- اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے
- پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ مقدمے میں ضمانت منظور
- کراچی؛ گرین اور اورنج لائن سروس کیلیے اسمارٹ ٹکٹنگ کا آغاز
- آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کا خاتمہ ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری
- آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمٰن
- آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لگتا ہے آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد کو غیر موثر بنانے کیلیے تھا، چیف جسٹس
- پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلامقابلہ امیر انتخاب پر مبارکباد
آئنسٹائن کے ایٹم بم سے متعلق خط کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
نیو یارک: مشہور سائنس دان البرٹ آئنسٹائن کا امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کو پہلا ایٹم بم بنانے کے لیے لکھاجانے والا خط رواں سال ستمبر میں نیلام کر دیا جائے گا۔
10 ستمبر کو نیویارک میں کرسٹیز پر نیلام کیے جانے والےخط کی فروخت 40 لاکھ ڈالر تک میں متوقع ہے۔
1939 میں لکھے جانے والے دو صفحات پر مشتمل اس خط میں امریکی صدر سے نیوکلیئر پروگرام قائم کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کے لیے زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ نازیوں کے پاس بھی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ہوسکتی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ یہ چیز قابلِ تصور ہے کہ نئی قسم کے انتہائی طاقتور بم بنائے جا سکیں۔
آئنسٹائن کا نام اس خط میں ایک بار آیا ہے، جبکہ یہ خط درحقیقت سائنس دان لیو سیلارڈ نے لکھا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اگر خط پر آئنسٹائن دستخط کردیں تو مراسلہ صدر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
اس خط کے علاوہ مائیکروسافٹ کے آنجہانی شریک بانی پال ایلن (جن کا انتقال 2018 میں ہوا) کی جمع کی گئی نادر اشیاء بھی فروخت کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔