- چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد اسرائیلی حملے میں جاں بحق؛ صیہونی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- میسجز کی حفاظت کیلئے واٹس ایپ اور کلاؤڈفلیئر کا نئے فیچر پر کام جاری
- راولپنڈی؛ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی
- لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد
- نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا
- اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے
- پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ مقدمے میں ضمانت منظور
- کراچی؛ گرین اور اورنج لائن سروس کیلیے اسمارٹ ٹکٹنگ کا آغاز
- آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کا خاتمہ ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری
- آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمٰن
- آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لگتا ہے آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد کو غیر موثر بنانے کیلیے تھا، چیف جسٹس
- پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
پاکستانی عوام بہت محبت کرنے والے ہیں، بھارتی اسکواش کوچ
اسلام آباد: انڈین اسکواش ٹیم کے کوچزدلیپ تریپاٹھی اور خاتون کوچ میکھالا کا کہنا ہے بھارت اور پاکستان کے مابین دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کھیلوں کے دو طرفہ مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محصف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین اسکواش ٹیم کے کوچزدلیپ تریپاٹھی اور خاتون کوچ میکھا لا کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود پاکستا نی سفارت خانے نے آسانی سے ویزہ دے دیا، ہماری حکومت نے ہمیں بروقت اجازت دے دی تھی تاکہ ہم اس ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی تو انہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں ہمارا بہت اچھا استقبال ہوا، پاکستانی عوام محبت کرنے والے عوام ہیں، اگر مستقبل میں بھارت اور پاکستان کے مابین دوستی کے رشتے مضبوط ہوجائیں تو عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے مواقع مل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسکواش کے کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں اضافہ کرسکتے ہیں، پاکستان کو ہوم آف اسکوا ش کہا جاتا ہے، اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک نام تھا لیکن اب مصری کھلاڑی عالمی اسکواش کی درجہ بندی پر راج کررہے ہیں۔
خاتون کوچ میکھا لا کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی ڈارمے بہت پسند ہیں اور میری خواہش تھی کہ پاکستانی لباس خرید سکوں لیکن مشکل ہے کیونکہ سیکیورٹی کی وجہ سے بازار جا نا مشکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کی خوبصورتی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن سیکیورٹی کے خدشات حائل ہیں، جہانگیرخان اور جا ن شیر خان ہمارے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ، ہمیں ان سے ملنے کی خواہش ہے۔
بھارتی کوچز کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی طرف سے ایشین جونئیرانفرادی اسکواش چیمپین شپ کے لیے شاندار انتطامات کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔