- ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار
- "نصر من اللَّه وفتح قريب" خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ
- تیونس: صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا
- کراچی، گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
- آج رات مشرق وسطیٰ میں طاقتور فضائی حملہ کریں گے، اسرائیلی فوج
- حماس کی اسرائیل پر میزائل حملوں پر ایران کو مبارک باد
- دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
- بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے
- بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
- حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
- ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
- ایرانی حملہ ختم ہوگیا، شہری شیلٹرز سے باہر آجائیں، اسرائیل
- حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران
- پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
- پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان
- کراچی، سولر پینل کے گودام میں کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا
- ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
- عدالت کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم
- اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
مائیکل جیکسن پر موت کے وقت 500 ملین ڈالر قرضہ تھا، رپورٹ میں انکشاف
نیویارک: ایک نئی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کو اپنی موت کے وقت زیادہ اخراجات کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا تھا۔
امریکی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ آف پاپ جو 2009 میں حادثاتی طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، وہ انتقال کے وقت 500 ملین ڈالر سے زیادہ کے مقروض تھے۔
سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ ولیم آر ایکرمین نے 2013 میں اے ای جی لائیو کی جانب سے سماعت کے دوران مائیکل جیکسن کے مالی معاملات کی تفصیل بیان کی تھی اور ایکرمین نے انکشاف کیا کہ جیکسن کا سالانہ قرض 30 ملین ڈالر ہے ، جس کی بنیادی وجہ خیراتی عطیات ، تحائف ، سفر ، آرٹ اور فرنیچر پر بھاری خرچ کرنا ہے۔
مائیکل جیکسن کی مالی مشکلات 1993 سے شروع ہوئی تھیں اور 1998 تک بڑھتے ہوئے قرضے 140 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔ جون 2001 اور جون 2009 کے درمیان ان کے قرض میں تقریبا 170 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا
یہ بھی پڑھیں : مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا اعلان، فلم میں گلوکار کا کردار کون کرے گا؟
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے بینک آف امریکہ سے تقریبا 270 ملین ڈالر کے قرضے کے لیے اپنے شیئرز کا استعمال کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔