- حکومت نے ڈومیسٹک قرضوں کی ری پروفائلنگ شروع کردی
- قیمتیں طے کرنا، نسلہ ٹاور گرانا عدلیہ کا کام نہیں، واوڈا
- جسٹس منصور کے انکار سے عدالتی درجہ حرارت میں اضافہ
- روزگار، سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں جرائم پیشہ گروہوں کا شکار
- بلوچ سینیٹرز کو پوست کی کاشت اور اسمگلنگ پر تشویش
- ٹک ٹک ایڈونچر،7 ملکوں کے سیاح رکشوں پر خنجراب بارڈر پہنچ گئے
- ہیومن رائٹس نمائندوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کا آئینی عدالت کے قیام پر زور
- مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید کیا
- ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار
- "نصر من اللَّه وفتح قريب" خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ
- تیونس: صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا
- کراچی، گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
- آج رات مشرق وسطیٰ میں طاقتور فضائی حملہ کریں گے، اسرائیلی فوج
- حماس کی اسرائیل پر میزائل حملوں پر ایران کو مبارک باد
- دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
- بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے
- بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
- حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
- ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
حیدر آباد؛ گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو بند کرکے دیوار چنوا دی گئی
حیدرآباد: گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو ایک کمرے میں بند کرکے باہر دیوار چنوا کر قید کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو تنازع پر قید کی گئی ماں بیٹی کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کے ایک گھر میں کی گئی، جہاں گھریلو تنازع پر بھتیجوں نے اپنی چچی اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے سامنے پختہ دیوار چنوا دی تھی۔
بھتیجے ماں بیٹی کو گھر کو بند کرکے فرار ہوگئے تھے۔ مقامی افراد نے پولیس مددگار 15 پر واقعے کی اطلاع دی، جس پر بی سیکشن پولیس نے پہنچ کر دیوار توڑ کر ماں بیٹی کو بہ حفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ماں اور بیٹی کو ایک دن قبل قید کیا گیا تھا۔ خواتین کی شناخت مسماۃ تسلیم جہاں زوجہ عبدالحق اور اس کی بیٹی دعا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس علاقے میں پہنچی تو گھر کے مرکزی دروازے پر بھی باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔